قومی ایکشن پلان کے تحت 28826 آپریشنز میں 32347 مشتبہ افراد گرفتار ،61مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا گیا ،120 اکاؤنٹس منجمند کئے گئے وزیراعظم کو تازہ رپورٹ پیش

اتوار 29 مارچ 2015 01:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء) ملک بھر میں قومی ایکشن پلان کے تحت 28826 آپریشنز میں 32347 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ،61مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا گیا ،حوالہ اور ہنڈی سے رقم منتقل کرنے والے 87 افراد گرفتار ہوئے ،120 اکاؤنٹس منجمند کئے گئے وزیراعظم کو قومی ایکشن پلان پر دی گئی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں قومی ایکشن پلان کے تحت 28826 آپریشنز کئے گئے جن میں 32347 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا 24دسمبر سے 25مارچ تک 61 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا گیا جبکہ ایف آئی اے نے حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے رقم منتقل کرنے والے 87افراد کو گرفتار کیا اور سٹیٹ بینک نے دس ارب ایک کروڑ کے 120اکاؤنٹس منجمند کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :