پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان سیریز کے مالی معاملات ابھی طے نہیں ہوئے،پی سی بی کا سیکورٹی وفد پیر کو بنگلہ دیش ضرور جائے گا

ہفتہ 28 مارچ 2015 02:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء )پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان سیریز کے مالی معاملات تو ابھی طے نہیں ہوئے لیکن پی سی بی کا سیکورٹی وفد پیر کو بنگلہ دیش ضرور جائے گا۔ دورہء بنگلہ دیش کے لیے پی سی بی کو حکومت کی جانب سے گرین سگنل مل چکا ہے لیکن دونوں بورڈز کے درمیان اب بھی مالی معاملات طے ہونا باقی ہیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی اس سیریز سے زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ دوسری جانب بورڈ کا دو رکنی وفد سیکورٹی معاملات کا جائزہ لینے پیر کو بنگلہ دیش جائے گا۔ وفد میں بورڈ کے سیکورٹی مینجر کرنل اعظم اور ورزارت داخلہ کا ایک نمائندہ شامل ہو گا۔وفد ہوٹل،وینیوز اور روٹ کا جائزہ لے گا۔سیریز کے میچز ڈھاکہ، چٹاگانگ اور کھلنا میں ہوں گے۔