میرے استعفے کی خبروں میں صداقت نہیں،ڈاکٹر عشرت العباد

ہفتہ 28 مارچ 2015 02:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ میرے استعفے کی خبروں میں صداقت نہیں ‘ وزیراعظم کی زیر صدارت ایسا کوئی اجلاس نہیں ہوا جس میں میں نے شرکت نہیں کی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عشرت العباد نے کہا کہ میرے استعفے کی خبر بعض افواہیں ہیں میں نے استعفیٰ دیا اور نہ ہی استعفیٰ دینے کا ارادہ ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی زیر صدارت کوئی ایسا اجلاس نہیں ہوا جس میں میں نے شرکت نہیں کی یہ اجلاس امن و امان کے حوالے سے نہیں تھا بعض اجلاس ایسے ہوتے ہیں جن میں سب کی شرکت نہیں ہوتی اور بعض اجلاسوں میں شرکت ضروری نہیں ہوتی۔

متعلقہ عنوان :