سلمان خان ہٹ اینڈرن کیس میں عدالت میں پیش‘ حادثے کے وقت نشے میں نہیں تھا‘ اداکار کا بیان

ہفتہ 28 مارچ 2015 02:52

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء) ہالی وڈ ادکار سلمان خان ہٹ اینڈرن کیس میں ممبئی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ حادثے کے وقت میں نشے کی حالت میں نہیں تھا بلکہ گاڑی کا بائیاں دروازہ بند ہو جانے کے باعث میں ڈرا ئیور کی سائیڈ سے باہر ایا۔

(جاری ہے)

ممبئی عدالت میں پیشی کے دوران سلمان خان کا کہنا تھا کہ حادثے کے روز میری گاڑی کا با ئیاں دروازہ جام ہوگیا تھا اور تیز رفتاری مین جب اسے کھولنے کی کوشش میں ناکام ہوا تو ڈرائیور کی سائیڈ سے ہی چھلانگ لگالی۔ سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کے بعد میں نے خود اپنے ڈرائیور سے کہا تھا کہ پولیس کو اطلاع دو کیونکہ جائے وقوعہ پر جو لوگ مشتعل ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :