سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی علاقائی لیڈروں سے ٹیلی فون پر بات چیت،یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف آپریشن ’فیصلہ کن طوفان‘ پر تبادلہ خیال

ہفتہ 28 مارچ 2015 02:49

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء )سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مختلف علاقائی لیڈروں سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے یمن میں حوثی شیع؛ہ باغیوں کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن ''فیصلہ کن طوفان'' کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کی اطلاع کے مطابق شاہ سلمان نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی ،اردن کے شاہ عبداللہ دوم ،بحرین ،قطر اور کویت کے امراء اور سوڈانی صدر عمرحسن البشیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

(جاری ہے)

شاہ سلمان نے الریاض کے معیاری وقت کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات بارہ بجے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا پر یمن میں فضائی حملوں کا حکم دیا تھا جس کے بعد سعودی طیاروں نے فضائی حملے شروع کردیے تھے اور انھوں نے جمعہ کو دوسرے روز بھی حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی شاہی فضائیہ کا یمن کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول ہے۔سعودی طیاروں کی بمباری سے دارالحکومت صنعا میں حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ ایک ائیربیس تباہ ہوگیا ہے اوراس کی فضائی دفاعی صلاحیت پر کاری ضرب لگائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :