فیصل آباد، الیکشن ٹریبونل نے پی پی 81 سے لیگی رہنما کو نا اہل قراردیدیا ،دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم،ضمنی الیکشن میں جعلی ووٹ ڈالے گئے اور محمد خان نے اپنے اثاثے چھپائے ،الیکشن ٹریبونل

ہفتہ 28 مارچ 2015 03:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء)الیکشن ٹریبونل پی پی 81 جھنگ سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے محمد خان کو نا اہل قرار دیتے ہوئے حلقہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیدیا۔جمعہ کے روز الیکشن ٹریبونل نے پی پی 81 میں مبنیہ دھاندلی کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما رائے تیمور نے محمد خان کی نااہلی کیلئے الیکشن ٹریبونل میں درخواست دے رکھی تھی ۔

الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے محمد خان کو نا اہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی پی 81 میں ضمنی الیکشن کے دوران جعلی ووٹ ڈالے گئے اور محمد خان نے اپنے اثاثے چھپائے ہیں ۔واضح رہے کہ محمد خان اپنے بھیتجے افتخار بلوچ کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر پی پی 81 میں ضمنی الیکشن میں حصہ لیا تھا