عمران خان، شبلی فراز اور اعظم سواتی سے لاتعلقی کا اعلان کریں، خالد مقبول صدیقی،نائن زیرو پر چھاپہ مارا جاتا ہے تو اس کو عمران خان جائز قرار دیتے ہیں جب پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپہ مارا جائے تو اس کی مذمت کرتے ہیں، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 مارچ 2015 02:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رکن اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز اور اعظم سواتی کے گھروں پر جو چھاپے مارے گئے ہیں اور وہ وہاں سے فرار ہو گئے ہیں اس پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ان رہنماؤں سے لاتعلقی کا اعلان کرنا چاہئے کیونکہ انہوں نے جرم کیا ہے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نائن زیرو پر چھاپہ مارا جاتا ہے تو اس کو عمران خان جائز قرار دیتے ہیں لیکن جب پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپہ مارا جائے تو اس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ایم کیو ایم کا ٹرائیل کر رہا ہے مگر جب پی ٹی آئی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے اس پر میڈیا ٹرائیل نہیں کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ناجائز تعلقات کی وجہ سے بیٹی پیدا ہوئی اور وہ اس کو اپنی اولاد تسلیم کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیتا وائیٹ کی بیٹی ٹایرن نے عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے اور اس سلسلے میں امریکہ میں کیلیفورنیا کی عدالت نے ٹایرن کے ہق میں فیصلہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف کوئی بھی آواز بلند کی گئی تو اس پر پوری قوم سراپا احتجاج ہو گی اور ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے جن لیڈروں کے خلاف چھاپے مارے گئے ہیں وہ ملک سے باہر ہی ہیں کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔