آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض کی ساتویں قسط کی منظوری دیدی،،پاکستان کو520ملین ڈالرملیں گے

ہفتہ 28 مارچ 2015 02:59

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء)آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض کی ساتویں قسط کی منظوری دیدی ،پاکستان کو520ملین ڈالرملیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق 6.7ارب ڈالرقرض پروگرام میں سے پاکستان کو3.7ارب ڈالردیئے جاچکے ہیں جبکہ جمعہ کے روزآئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈکے اجلاس میں پاکستانی معیشت کاچھٹاجائزہ لیاگیا،آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے اپنے اہداف حاصل کرلئے ہیں ،پاکستانی معیشت کے جائزے کے بعدآئی ایم ایف نے قرض کی ساتویں قسط کی منظوری دیدی ہے ،جس کے تحت پاکستان کو520ملین ڈالرجاری کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :