لورالائی ، پولیس کی گاڑی پربم حملہ،3 اہلکارجاں بحق
تازہ ترین : 1

لورالائی ، پولیس کی گاڑی پربم حملہ،3 اہلکارجاں بحق

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء)بلوچستان کے علاقے لورالائی میں چیک پوسٹ کے قریب پولیس کی گاڑی پربم حملے میں تین اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق لورالائی میں چیچلوچیک پوسٹ کے قریب پولیس کی گاڑی پرنامعلوم ملزمان نے بم سے حملہ کردیا۔ حملے میں ایس ایچ او سمیت 3پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں۔ حملے میں لیویزچیک پوسٹ کوبھی نقصان پہنچا ہے۔فوری طور پر ایمبولینسوں کے ذریعے جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 27/03/2015 - 09:49:52

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں