افغان مہاجرین بین الااقوامی قانون کے تحت پاکستان آئے ہیں، گورنر بلوچستان، واپس بھی اقوام متحدہ کے کہنے پر جائینگے ، گوادر کاشغر روٹ پہلے نہ بدلا ہے نہ بدلے گا ،لسبیلہ یونیورسٹی کے پہلے کانوکیشن سے خطاب

جمعہ 27 مارچ 2015 09:43

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء)افغان مہاجرین بین الااقوامی قانون کے تحت پاکستان آئے ہیں اور واپس بھی اقوام متحدہ کے کہنے پر جائینگے ، گوادر کاشغر روٹ پہلے نہ بدلا ہے نہ بدلے گا ،ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز میں ایگریکلچر بلاک کا افتتاح کرنے کے بعد لسبیلہ یونیورسٹی کے پہلے کانوکیشن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگر افغان مہاجرین رہائش پذیر ہیں تو یہ طے شدہ بین الاقوامی قوانین کے تحت آئے ہیں اور انکی واپسی عالمی برادری کے طے شدہ شیڈول کے تحت ہورہی ہے گوادر کاشغر روٹ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ گوادر کاشغر روٹ پہلے نہ بدلا ہے نہ بدلے گا،اس موقع پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے لسبیلہ یونیورسٹی میں گریجویٹ ،پوسٹ گریجویٹ اور ماسٹرز کے300 طلباء وطالبات میں اسناد تقسیم کئے اور 30 طلبہ کو گولڈمیڈل اور ایک ایک لاکھ کے انعامات بھی دیئے ،گورنر بلوچستان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ لسبیلہ یونیورسٹی طویل جدجہد کے بعد قائم ہو ئی ہے اس سے فارغ ہوکر طلباء ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے بلوچستان میں ایگریکلچرل ، میرین کی اہمیت ہے میرین فکلیٹی کو مزند سہولیات فراہم کرینگے اس موقع پر گورنر بلوچستان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گوادر کاشغرروٹ پر بلوچستان کے عوام کو تحفظات ہیں اور یہ روٹ پہلے نہ بدلا ہے نہ اب بدلے گا میری ابھی یہی رائے ہے کہ اس روٹ کو نہ بدلا جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین پاکستان میں بین الااقوامی قانون کے تحت آئے ہیں اور ہمارے مہمان ہیں افغان مہاجرین کی واپسی اقوام متحدہ کے طے شدہ شیڈول کے تحت ہوگی ، قبل ازیں لسبیلہ یونیورسٹی پہنچنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزیر مملکت برائے پیٹرول وقدرتی وسائل اور جام آف لسبیلہ جام میر کمال خان نے گورنر بلوچستان کااوتھل میں واقع لسبیلہ یوونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیاجبکہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ فواد غفار سومرو کی جانب سے اس موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کررکھے تھے،واضح رہے کہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی جمعرات کو کراچی سے بذریعہ سڑک اوتھل پہنچے تھے۔