برازیل،کرنسی کو مستحکم کرنے کے پروگرام کا اعلان

جمعہ 27 مارچ 2015 09:54

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء)برازیل کے مرکزی بینک نے ملکی کرنسی ریٹیل کی شرح میں مسلسل کمی کے باوجود اس کو مستحکم کرنے کے ایک پروگرام کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔منگل کی رات بھیجے گئے ایک بیان میں بنک نے وضاحت کی کہ اس کے مداخلتی پروگرام نے جس کی میعاد31مارچ کو ختم ہورہی ہے،غیر ملکی تبادلوں کے تحفظ کی معتدبہ حد فراہم کی ہے اور اب اس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

مرکزی بینک نے اگست2013ء میں اعلان کیا تھا کہ وہ غیر ملکی تبادلے پروگرام کی نیلامی کے تحت ریٹیل کے دفاع میں 50بلین ڈالر سے زائد فراہم کرے گا۔نیلامی کا آغاز دو بلین ڈالر رورانہ سے ہوا اور موجودہ نیلامی کی روزانہ سپلائی قریباً100ملین ڈالر ہے۔ریٹیل کی شرح قدر درجہ بندی کرنے والے ادارے سٹینڈرڈ اینڈ پوورز کی طرف سے برازیل کی بی بی بی۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاری درجہ بندی کی تصدیق کے بعد ایک کاروباری سٹیشن کے بعد منگل کو ڈالر کے مقابلے میں قدرے زیادہ3.127 پر بند ہوئی۔

برازیل کی کرنسی کی شرح 2014ء میں تیرہ فیصد گر گئی اور سال کے آغاز کے بعد سے اس کی شرح میں پندرہ فیصد کی کمی آئی ہے۔تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے طویل عرصے میں اس کی شرح میں کمی آتی جائے گی،لاطینی امریکہ کے اس ملک کی معیشت کی شرح پیداوار اس وقت معطل ہے۔افراط زر فروغ پذیر ہے اور بائیں بازو کے صدر ڈلما روسیف نے عوامی کھاتے فکس کرنے کیلئے کفایت شعاری کا ایک پروگرام شروع کر دیا ہے