سعودی عرب،منشیات سمگلر کا سرقلم

جمعہ 27 مارچ 2015 09:53

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء)سعودی حکام نے گزشتہ روز انتہائی قدامت پسند مملکت میں منشیات سمگلنگ کرنے کے جرم میں ایک شخص کا سرقلم کردیا ہے،یہ بات وزارت داخلہ نے رواں سال سزائے موت کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر کہی۔سرکاری ایس پی اے نیوز ایجنسی نے وزارت کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ فیصل بن رافع الشاجی کو بھاری مقدار منشیات سمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شمال مغربی خطے جاؤف میں ان کے سر قلم کئے جانے کے بعد اے ایف پی کے اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب میں رواں سال سزائے موت دئیے جانے والے افراد کی تعداد 54ہو گئی ہے،اس کے مقابلے میں گزشتہ سال مجموعی طور پر 87افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔انتہائی قدامت پسند خلیجی ریاست میں 2011ء کے بعد سے سالانہ80کے قریب افراد کو اس کے سخت گیر شریعہ اسلامی قانون کے مطابق سزائے موت دی جاتی ہے۔اس کے مقابلے میں ایران میں گزشتہ سال جنوری کے بعد سے 1000سے زائد افراد کو پھانسی دی گئی،یہ بات اقوام متحدہ کے ایران بارے نمائندہ خصوصی احمد شہید نے گزشتہ ہفتے بتائی

متعلقہ عنوان :