جاپان نے جاسوسی سیٹلائٹ خلاء میں چھوڑ دیا

جمعہ 27 مارچ 2015 09:53

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء)جاپان نے جمعرات کو ایک متبادل جاسوسی کی غرض سے سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلاء میں چھوڑ دیا ، یہ بات ان کی خلائی ایجنسی نے بتائی جیسا کہ موجودہ آلے کی اپنی کام کی مدت ختم ہو گئی تھی۔ٹوکیو نے حریف ہمسایہ شمالی کوریا کی جانب سے 1998ء میں مغربی بحرالکاہل اور جاپانی سرزمین پر درمیانے فاصلے تک مارک کرنیوالے بیلسٹک میزائل فائر کرنے کے بعد 2000ء میں جاسوسی سٹلائٹ کو آپریشنلائز کیا تھا۔

(جاری ہے)

ایجنسی نے کہا ہے کہ جاپان ایئرسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جیکسا) اور متشوبشی ہیوی انڈسٹری نے جنوب مغربی جاپان میں تینیگاشیما خلائی مرکز سے H-2Aراکٹ چھوڑا تھا ۔جیکسا کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق 10بجکر21منٹ (0121GMT) پر آسانی کے ساتھ سٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا اور انہوں نے مزید کہا کہ سٹلائٹ علیحدہ ہو گیا ہے اور شیڈول کے مطابق مدار میں داخل ہوا ہے۔پانچ جاپانی خفیہ سٹلائٹس مدار میں موجود ہیں ، دو بصارتی سٹلائٹس اور تین ریڈار سٹلائٹ بشمول ایک بیک اپ ریڈار سٹلائٹ گزشتہ ماہ خلاء میں بھیج دیا گیا تھا۔ کابینہ دفتر کے ایک اہلکار نے بتایا کہ نئے سٹلائٹس کامیاب ہوگا جیسا کہ 2009ء میں دو آپٹیکل سٹلائٹس بھیجے گئے تھے

متعلقہ عنوان :