قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے خود کو باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کیلئے پیش کردیا

جمعرات 26 مارچ 2015 01:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء) غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کے باعث آئی سی سی کی جانب سے معطلی کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے خود کو باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے پیش کردیا ہے، محمد حفیظ نے کہا ہے کہ وہ اب باؤلنگ ایکشن کے لئے پوری طرح تیار ہیں، اب پی سی بی جس وقت چاہے آئی سی سی سے بائیو میکنگ ٹیسٹ کے لئے وقت لے سکتا ہے، یاد رہے کہ محمد حفیظ ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لئے ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا گئے تھے لیکن ورلڈ کپ کے شروع ہونے سے پہلے ہی ان فٹ ہونے کے باعث وہ وطن واپس آ گئے تھے اور اس وجہ سے وہ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ بھی نہیں دے پائے جبکہ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ اب مکمل طور پر فٹ ہیں اور پچھلے ماہ سے ریگولر ٹریننگ بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :