مصباح الحق نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑنے کی پیشکش کردی،مصباح دورہ بنگلہ دیش ..
تازہ ترین : 1
مصباح الحق نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑنے کی پیشکش کردی،مصباح دورہ ..

مصباح الحق نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑنے کی پیشکش کردی،مصباح دورہ بنگلہ دیش کی بجائے اپنی فیملی کو وقت دینے کے خواہاں ،چیئرمین پی سی بی سے دورہ بنگلہ دیش میں شامل نہ کیے جانے کی استدعا کردی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء) ایک روزہ انٹر نیشنل کے بعد مصباح الحق نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑنے کی پیشکش کردی، مصباح دورہ بنگلہ دیش کی بجائے اپنی فیملی کو وقت دینے کے خواہشمند ہیں، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے چیئرمین پی سی بی سے دورہ بنگلہ دیش میں شامل نہ کیے جانے کی استدعا کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے شہریار خان سے کہا ہے کہ دورہ بنگلہ دیش کیں کسی نوجوان کھلاڑی کو کپتانی دے کر مستقبل کے لیے کپتان تیار کرلیا جائے۔

مگر چیئرمین پی سی بی نے مصباح الحق کو دورہ بنگلہ دیش سمیت آئندہ سیریز میں کپتانی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اپنی فیملی کو زیادہ سے زیادہ وقت دینے کے خواہاں ہیں۔ دوسری جانب ورلڈ کپ کے دورہ بنگلہ دیش سے قبل نئے ون ڈے کپتان اور سلیکشن کمیٹی کاانتخاب دو سے تین روز میں متوقع ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بورڈ کے اعلیٰ حکام اور ٹیسٹ کپتان مصباح الحق سے بھی نئے ون ڈے کپتان کیلیے صلاح مشورہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بورڈحکام اب تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ ون ڈے ٹیم کا کپتان نوجوان کھلاڑیوں کو بنایا جائے یا کسی سینئیر کھلاڑی کو کپتان بناکر کسی نوجوان کھلاڑی کو نائب کپتان بناکر گروم کیا جائے۔ سینیئر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ اور سابق کپتان شعیب ملک ریس میں سب سے آگے ہیں جبکہ نوجوان کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر سرفرازاحمد ،وہاب ریاض ،فواد عالم اور اظہرعلی کے نام زیرغور ہے۔ نئے چیف سلیکٹر کے لیئے سابق چیف سلیکٹر وسیم باری اور محسن خان کے نام گردش میں ہیں۔

وقت اشاعت : 26/03/2015 - 01:20:31

قارئین کی رائے :

  • Shahbaz Harami Says : 26/03/2015 - 12:40:23

    Karachi ke Punjabion ke saaath ziyaadti ho rahi hae. Karachi ke Punjabion ko bhi Pakastaan ki Crickat Team me shaaaamil ker

    Reply to this comment

اپنی رائے کا اظہار کریں