وزیر اعظم کا ایم کیو ایم کو واضح پیغام،اجلاس میں گورنر کو نہیں بلایا

جمعرات 26 مارچ 2015 01:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت کراچی کی امن وامان کی صورت حال بارے اجلاس میں گورنر سندھ عشرت العباد شریک نہیں ہوئے ۔بدھ کے روزکراچی میں امن وامان کی صورت حال بارے اجلاس فیصل بیس پر منعقد ہوا ،وزیر اعظم نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کی ۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں گورنر سندھ عشرت العباد شریک نہیں ہوئے جبکہ کراچی کی امن وامان کا اجلاس گورنر ہاؤس کی بجائے فیصل بیس پر بلایا گیا ۔

واضح رہے کہ کراچی میں امن وامان کی صورت حال بارے اجلاس گورنر ہاؤس میں ہونا تھا تاہم وزیر اعظم کی کراچی آمد سے قبل ہی وزیراعلیٰ سندھ ،کورکمانڈر کراچی اور ڈی رینجرز کو فیصل بیس پر بلایا گیا جبکہ اس سے قبل سٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ عشرت العباد نے شرکت کی ہے

متعلقہ عنوان :