لاہور،معمولی تلخ کلامی پر خاوند نے بیوی سے جھگڑ کر ڈنڈوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ ..
تازہ ترین : 1

لاہور،معمولی تلخ کلامی پر خاوند نے بیوی سے جھگڑ کر ڈنڈوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء) ہڈیارہ کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر خاوند نے بیوی سے جھگڑ کر ڈنڈوں کے وار کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے جمع کروا دیاجبکہ شالیمار کے علاقہ میں 40سالہ شخص اور لوئر مال کے علاقہ میں 2سالہ بچی حادثہ کے دوران ہلاک ہوگئی، بتایا گیا ہے کہ ہڈیارہ کے گاؤں گاگا کے رہائشی فیاض کا اپنی بیوی یاسمین کے ساتھ کسی بات پر معمولی جھگڑا ہوا ، جس پر طیش میں آکر اس نے ڈنڈوں کے وار کرتے ہوئے یاسمین کو شدید زخمی کر دیا، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی، مقتولہ چاربچوں کی ماں تھی، پولیس کے م طابق ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ،جبکہ شالیمار کے علاقہ جی ٹی روڈ انجےئنرنگ یونیورسٹی کے سامنے جلو موڑ کا رہائشی فیاض سڑک عبور کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا ، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا، علاوہ ازیں لوئر مال کے علاقہ ابراہیم روڈ پر دو سالہ عشا فاطمہ گلی میں بچوں کے ہمراہ کھیل رہی تھی کہ تیز رفتار مزدا نے کچل کر ہلاک کر دیا، موقع پر موجود لوگوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ، جسے ورثاء نے معاف کر دیا۔

وقت اشاعت : 26/03/2015 - 01:27:52

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں