الیکشن ٹربیونل نے نادرا کو 31مار چ تک این اے 122کے ووٹوں کی تصدیق کے لیے مہلت دیدی

جمعرات 26 مارچ 2015 01:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء) الیکشن ٹربیونل نے نادرا کو 31مار چ تک این اے 122کے ووٹوں کی تصدیق کے لیے مہلت دیدی۔گذشتہ روز لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے این اے122میں دھاندلی کیخلاف کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو نادرا حکام نے بتایاکہ این اے 122کے ووٹوں کی تصدیق کرنے کے لیے مرحلہ وار عمل شروع کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ریکارڈ کی سکیننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے جو اس وقت جاری ہے۔ لہذا رپورٹ مکمل کرنے کے لیے مہلت دی جائے عدالت نے نادرا کو 31مارچ تک مہلت دیدی ۔یاد رہے ٹربیونل نے عمران خان کی درخواست پر این اے 122کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کاحکم دیاتھا۔ اس حلقہ سے عام انتخابات میں سردارایازصادق منتخب ہوئے تھے۔