گورنر سندھ کی دوڑ میں بڑے نام شامل‘ لابیاں سرگرم ہوگئیں

جمعرات 26 مارچ 2015 01:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء) گورنر سندھ عشرت العباد کی متوقع تبدیلی کے ساتھ ہی گورنر شپ سندھ کے حصول کیلئے مسلم لیگ ن کے اندر لابی سرگرم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

متعدد لوگوں نے اپنی کوششوں کو تیز کردیا ہے اور وفاقی دارالحکومت میں لابیاں سرگرم ہیں‘ عشرت العباد کے سکینڈلز اور مجرمانہ کارروائیوں میں مبینہ نام آنے کے بعد ان کی تبدیلی متوقع ہے۔ گورنر سندھ کی دوڑ میں سید غوث علی شاہ‘ ممتاز بھٹو بھی شامل ہوگئے ہیں ان کے علاوہ سابق وزیر داخلہ معین حیدر کا نام بھی لیا جارہا ہے ۔ خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال گورنر سندھ بنانے میں سرگرم ہیں۔

متعلقہ عنوان :