جسٹس جواد ایس خواجہ کی کوششیں رنگ لے آئیں ،چیف جسٹس پاکستان نے سائلین کواردومیں نوٹس بھجوانے کی تجویزمنظورکر دیں، باقاعدہ احکامات جاری کرد ئیے

جمعرات 26 مارچ 2015 01:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء )سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس جواد ایس خواجہ کی کوششیں رنگ لے آئیں ،چیف جسٹس پاکستان نے سائلین کواردومیں نوٹس بھجوانے کی تجویزمنظورکرتے ہوئے اس کے لیے باقاعدہ احکامات جاری کردیے ہیں ،ذرائع نے بتایاہے کہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے چیف جسٹس پاکستان کوتجویزدی تھی کہ سائلین کونوٹس سمیت دیگر کئی اہم عدالتی معاملات انگریزی میں ہونے کی وجہ سے سمجھ نہیں آتی جس کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے اور بعض اوقات کیس کی سماعت بھی ملتوی کرناپڑجاتی ہے اس لیے کیاہی بہترہوکہ تمام تر نوٹس اردوزبان میں جاری کیے جائیں جس پر چیف جسٹس نے ان کی تجویزمنظورکرلی ہے اورتمام نوٹس اردومیں جاری کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں اس قبل جسٹس جواد ایس خواجہ اپنے فیصلے اردوزبان میں تحریرکرارہے ہیں ان کے اردوفیصلوں پر باقاعدہ ایک کتاب بھی منظر عام پر آچکی ہے ۔

(جاری ہے)

عوام الناس نے پہلے بھی جسٹس جوا د ایس خواجہ کے اردوزبان میں فیصلے جاری کرنے کوسراہاتھا اب نئے اقدام کوبھی قدرکی نگاہ سے دیکھاجارہاہے۔

متعلقہ عنوان :