افغان صدارتی محل کے قریب خودکش دھماکہ، 7 افراد ہلاک ،30زخمی

جمعرات 26 مارچ 2015 01:30

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء)افغان دارالحکومت کابل میں واقع افغان صدارتی محل کے قریب بدھ کے روز ایک خودکش کار بم حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

افغان وزارت داخلہ کے مطابق خودکش حملہ آور نے باردو سے بھری کار صدارتی محل کے قریب دھماکے سے اڑا دی۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ اس حملہ آور کا اصل ہدف کیا تھا۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل طالبان کی جانب سے امریکی فوجیوں کے سست انخلاء پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس سے امن کی کوششیں متاثر ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :