جہاز حادثے میں 16 طلبہ کی ہلاکت پر جرمن اسکول میں سوگ

جمعرات 26 مارچ 2015 01:30

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء)جرمن شہر ہالٹرن اَم زے کے جوزف کوئنک ہائی اسکول نے بدھ کے روز اپنے 16 طلبہ کی موت کا سوگ منایا۔ یہ طلبہ منگل کے روز جرمن ونگز کے تباہ ہونے والے طیارے پر سوار تھے۔

(جاری ہے)

اس اسکول کے طلبہ نے اپنے ہلاک ہونے والے ساتھیوں کی یاد میں مشعلیں جلائیں اور ایک دوسرے سے گلے لگ کر روتے رہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچوں میں سے زیادہ تر کی عمریں 15 برس کے لگ بھگ تھیں۔ یہ بچے ان 72 جرمن باشندوں میں شامل ہیں، جو منگل کو بارسلونا سے ڈسلڈورف کی جانب پرواز کے دوران فرانسیسی پہاڑی سلسلے میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے پر سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :