صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو آلہ یار میں واقع پالی ڈیپ سے تیل کے ذخائر دریافت ، 1095بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار ہوگی،سوگری میں ملنے والے گیس کے ذخائر کو22 طویل پائپ لائن کے زریعے دکن فیلڈ کے ساتھ ملا دیا ہے ، ڈائریکٹر اوجی ڈی سی ایل

جمعرات 26 مارچ 2015 01:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء)آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد رافع نے کہاہے کہ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو آلہ یار میں واقع پالی ڈیپ سے تیل کے ذخائر دریافت کئے ہیں، 1095بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار ہوگی،سوگری میں ملنے والے گیس کے ذخائر کو22 طویل پائپ لائن کے زریعے دکن فیلڈ کے ساتھ ملا دیا ہے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ او جی ڈی سی ایل کے ماہرین نے پالی ڈیپ ویل میں4050میٹر تک کھدائی کے دوران تیل کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں اور یہ اس سال کی چوتھی کامیابی ہے پالی ڈیپ 1سے مجموعی طور پر 13.7ملین بیرل سے زائد کے ذخائر موجود ہیں اس وقت او جی ڈی سی ایل ملکی ضروریات میں 43ہزار بیرل تیل روزانہ کی بنیاد پر پیدا کر رہاہے جسمیں آئندہ چند مہینوں میں 4سے 5ہزار بیرل مذید اضافہ ہوگا انہوں نے بتایاکہ کمپنی پاکستان میں تیل اور گیس کی ضروریات کا کچھ حصہ پیدا کر رہاہے پالی فیلڈ سے تیل کے ساتھ ساتھ شیل گیس کے ذخائر بھی ملے ہیں مگر تیل کی کمرشل بنیادوں پر پیداوار شروع ہونے کے بعد اس جانب بھی توجہ دی جائے گی انہوں نے کہاکہ کمپنی ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار کے ساتھ ساتھ سماجی شعبوں میں بھی خدمات سرانجام دے رہا ہے تیل اور گیس کے ذخائر ملنے والے علاقوں میں تعلیم صحت اور روزگار کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جا تے ہیں انہوں نے بتایاکہ کمپنی نے سوگری میں ملنے والی گیس کو 22کلو میٹر طویل پائپ لائن کے زریعے دکن پلانٹ سے ملا دیا ہے اور جلد ہی اس سے سترہ ملین کیوبک فٹ کمرشل بنیادوں پر پیداوار شروع کر دی جائے گی انہوں نے بتایاکہ اس وقت ملک میں گیس کی یومیہ پیداوار1.1,2بلین کیوبک فٹ کے درمیان ہے جو ملکی ضروریات کا 31فیصد پورا کرتی ہے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :