خیبر اور کرم ایجنسی میں فورسز کی کارروائیاں، 46 دہشت گرد ہلاک

جمعرات 26 مارچ 2015 01:37

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء)خیبرایجنسی میں آپریشن خیبر ٹو کامیابی سے جاری ہے ،خیبر اور کرم ایجنسی میں فورسز کی کارروائیوں میں 46دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ تازہ کارروائی میں 30دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔دوسری جانب کرم ایجنسی میں فورسز کی کارروائی میں 16دہشت گرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی۔

کارروائی میں 30دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں اسلحے اور بارود کے دو ذخائر بھی تباہ کر دیے گئے۔ دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئرکرم ایجنسی کے علاقہ شبک میں بھی فورسز نے کارروائی کی۔ جس میں 16دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو توپ سے نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :