پی آئی اے میں 50نئی بھرتیاں ادارہ کی ضرورت اور ادارے کو بحران سے نکالنے کے لئے کی جارہی ہیں، شیخ آفتاب ، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ خسارہ میں جانے والے ادارے کو منافع بخش بنائینگے، قابلیت کی بنیاد پر بھرتی کرینگے ،ملازمین کو نوکریوں سے فارغ نہیں کررہے ،اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب

بدھ 25 مارچ 2015 07:50

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء ) وزیرمملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں 50نئی بھرتیاں ادارہ کی ضرورت اور پی آئی اے کو بحران سے نکالنے کے لئے کی جارہی ہیں ، انہوں نے یہ بات منگل کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے نوید قمر کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں کہی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے توجہ دلاؤ نوٹس پر پی آئی اے میں 50 افسران کی تعیناتی کا مسئلہ ایوان میں اٹھایا جس کے جواب میں آفتاب شیخ نے بتایا کہ پی آئی اے مسلسل خسارہ میں جارہا ہے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ خسارہ میں جانے والے ادارے کو منافع بخش بنائینگے ادارہ کی بہتری کے لئے اہل اور قابل لوگ تعینات کئے جاتے ہیں تاکہ ادارہ کو بحران سے نکالا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ پچاس افراد کی بھرتی سابق آسامیوں پر کی ہیں یہ بھرتیاں اخبار میں اشتہار کے بعد فنانس شعبہ میں ہوئی کی ہیں جی ایم اور منیجر کی آسامیاں پر بھرتی دو سال کے لئے کی ہیں قابلیت کی بنیاد پر بھرتی کرینگے پی آئی اے میں اہل لوگوں کی اشد ضرورت ہے اور ادارہ کی ضرورت ہے سیدہ نفیسہ شاہ نے حکومت کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ غلط روایت ہے نئی تعیناتیاں سابق افسران سے ظلم ہوگا حکومت میرٹ کی خلاف ورزی کررہی ہے جبکہ وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ ملازمین کو نوکریوں سے فارغ نہیں کررہے نئے افراد کی بھرتیاں بورڈ کی اجازت سے کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

عذرا پلیجو نے کہا کہ پی آئی اے میں اربوں کا خسارہ ہے اس سے نکالنے میں کیا کام کیا ہے ۔ شیخ آفتاب نے کہا کہ پی آئی اے کو تباہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کیا گیا ایک طیارہ تباہ کیا اور طیاروں سے سپیئر پارٹس نکال کر خراب طیاروں میں ڈالتے رہے پی آئی اے میں بھاری بھرتیاں پیپلز پارٹی دور میں کی گئی ہم پی پی دور پر کیچڑ نہیں ڈالنا چاہیے لیکن ہم پیپلز پارٹی کے کیچڑ کو صاف کرنا چاہتے ہیں ہم پی آئی اے کو خسارے سے نکالیں گے اداروں کو چلانے کے لیے اہل لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے اس ادارہ کو بحران سے نکالنا ہے موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کا کیچڑ ضرور لگائے گی اور ادارہ بحران سے نکل آئے گا اپوزیشن حکومت کی مدد کرکے اور تنقید نہ کرے ۔

متعلقہ عنوان :