حکومت کا سرکاری ملازمت کے دوران وفات پانے والے ملازمین کے لواحقین کیلئے بہبود کا بھاری پیکج کا اعلان

بدھ 25 مارچ 2015 07:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء)حکومت نے سرکاری ملازمت کے دوران وفات پانے والے ملازمین کے لواحقین کیلئے بہبود کا بھاری پیکج کا اعلان کیا ہے اور امدادی رقوم بڑھا دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کے دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کرکے 100فیصد کردی ہے اور اس کے خاندان کو60سال کی عمر تک سرکاری رہائش کا حق ہے،فوت ہونے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی سہولت دی جارہی ہے اور70لاکھ رقم بھی خاندان کو دی جاتی ہے،اب حکومت نے ملازمین کے بچوں کو مستقل ملازمت بھی دی جاتی ہے ،بچی کی شادی کیلئے8لاکھ ہے،بیوہ کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی،یہ بیان پیپلزپارٹی کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں توجہ دلائی گئی کہ حکومت سرکاری ملازمین مرحومین کیلئے فلاح وبہبود کا اعلان کرے،اگر کوئی ملازمت کے دوران ملازم فوت ہوجائے تو ان کی بیوہ کو تاحیات پیکج ملے گا ۔