عمران خان کا پارٹی کے اندرونی معاملات کی دستاویزات میڈیا کو فراہم کرنے کا سخت ..
تازہ ترین : 1
عمران خان کا پارٹی کے اندرونی معاملات کی دستاویزات میڈیا کو فراہم کرنے ..

عمران خان کا پارٹی کے اندرونی معاملات کی دستاویزات میڈیا کو فراہم کرنے کا سخت نوٹس ،تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے مگر پارٹی کے اندرونی معاملات کو میڈیا میں زیر بحث لانے کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے ۔ عمران خان

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کے اندرونی معاملات کی دستاویزات میڈیا کو فراہم کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے مگر پارٹی کے اندرونی معاملات کو میڈیا میں زیر بحث لانے کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے ۔ منگل کے روز عمران خان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے اندرونی معاملات کی دستاویزات میڈیا کو دینا ٹھیک نہیں ہے جو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مترادف ہے عمران خان نے تمام سینئر پارٹی رہنماؤں اور دیگر رہنماؤں کو وارننگ دی ہے کہ دوبارہ کوئی بھی اس جرم میں ملوث پایا گیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی ہوگی اور اس کی پارٹی رکنیت ختم کردی جائے گی عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے مگر راز افشاں کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی ایسے لوگوں کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔

وقت اشاعت : 25/03/2015 - 07:41:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں