فرنٹیئرکور بلوچستان کا آواران میں سرچ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 6 شدت پسند ہلاک ‘متعددزخمی،ایک سیکورٹی اہلکار شہید، اسلحہ اورمواصلاتی آلات برآمد

بدھ 25 مارچ 2015 07:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء) فرنٹیئرکور بلوچستان کا آواران کے علاقے مشکے میں سرچ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 06 شدت پسند ہلاک ‘متعددزخمی جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار شہید اسلحہ اورمواصلاتی آلات برآمدکر لئے ایف سی ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق فرنٹیئرکور بلوچستان کا آواران کے علاقے مشکے میں سرچ آپریشن کے دوران شرپسندوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی دونوں جانب سے شدیدفائرنگ کے تبادلے میں 06شدت پسند ہلاک،متعددزخمی ہوئے جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار شہیدہوا شدت پسندوں کے قبضے سے05خودکارہتھیار،02آئی ای ڈیزاورمواصلاتی(کمیونیکشنز)آلات برآمدکرلئے گئے واضح رہے مذکورہ شدت پسند آواران اورگردونواح میں سیکورٹی فورسزپرحملوں ،محب وطن شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان میں ملوث تھے آئی جی ایف سی میجرجنرل شیر افگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف سی دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر علاقے میں دہشت گردی کاقلع قمع کرنے اور علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں فرنٹیئرکوربلوچستان صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کیخلاف بلاتفریق ٹارگٹڈسرچ آپریشن جاری رکھے گی۔