مظفرگڑھ، جمشیداحمد دستی کا ظلم و نا انصافی ،غریب ، مزدور اور استحصال زدہ طبقے کے لیے سیاسی و جمہوری جدوجہد کا اعلان ،آج صبح سائیکل پر سوار ہو کر 50 ساتھیوں کے ہمراہ قومی اسمبلی میں احتساب بل جمع کرانے کے لیے روانہ ہو نگے

بدھ 25 مارچ 2015 07:41

مظفرگڑھ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء ) رکن قومی اسمبلی جمشیداحمد دستی آج25 مارچ کو ملک سے ظلم و نا انصافی ،غریب ، مزدور اور استحصال زدہ طبقے کے لیے سیاسی و جمہوری جدوجہد کا آغازکرتے ہوئے کرپشن کے خاتمے کے لیے قومی اسمبلی میں تین بل 1۔ کرپشن کا جرم ثابت ہو نے پر سزائے موت دی جائے۔2۔ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں پر سیاست میں حصہ لینے پر پابندی لگائی جائے بالخصو ص ایسے لوگ پر جنہوں نے انگریزوں کی خدمات کے صلے میں پاکستان بننے سے قبل جاگیریں حاصل کیں۔

3۔ رکن پارلیمنٹ کی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 68 سال مقرر کی جائے ۔

(جاری ہے)

25 مار چ بروز بدھ وقت آغازصبح 10 بجے کو خود سائیکل پر سوار ہو کرتقریبا 50 ساتھیوں کے ہمراہ مظفرگڑھ سے ملتان، خانیوال، میاں چنوں ، چیچہ وطنی ، سائیوال، اوکاڑہ ، پتوکی ، لاہور، گجرانوالہ، گجرات ، کھاریاں ، لالہ موسیٰ ، جہلم ، رالپنڈی سے اسلام آبادقومی اسمبلی میں احتساب بل جمع کرانے کے لیے روانہ ہو رہے ہیں ، اسلام آباد سے قومی اسمبلی میں بل جمع کرانے کے بعد پشاوربراستہ اٹک ، جہانگیرہ ، نوشہرہ،پشاور پہنچیں، اس سائیکل مارچ میں ان شہروں میں خیمے لگا کر قیام بھی کرونگا اور راستے میں عوامی اجتماعات سے بھی خطابات کریں گے اس حوالے سے انہوں نے سیکرٹری داخلہ ، چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب ، آئی جی اسلام آباد سمیت خیبر پختوخواہ کے سیکرٹری اور آئی جی کو اطلاعا لیٹر ارسال کر دئیے ہیں ، علاوہ ازیں انتظامیہ کمیٹی سائیکل مارچ آصف مجاہد ، عامر کرامت ،سہیل اختر غوری ، اجمل کالرو نے سائیکل مارچ کے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا کہ سائیکل مارچ کا پہلا پڑاؤ ملتان چوک گھنٹہ گھر میں ہوگا ، جمشیددستی اورسائیکل مارچ کے شرکاء چوک گھنٹہ گھر میں خیمہ بستی آباد کر کے رات خیموں میں گزاریں گے26 مارچ کو ملتان سے خانیوال کے لیے روانہ ہونگے ، انہوں نے مزید کہا کہ جگہ جگہ پر جمشید احمد دستی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے

متعلقہ عنوان :