جرمنی کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، عملے کے 6 ارکان سمیت 150 افراد ہلاک

بدھ 25 مارچ 2015 07:53

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء) فرانس میں جرمنی کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 150 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جرمنی کی نجی فضائی کمپنی ”جرمن ونگز“ کا مسافر طیارہ بارسلونا سے جرمنی کے شہر ڈیسل دارف جارہا تھا کہ فرانس کے جنوبی حصے میں واقع پہاڑی سلسلے میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں عملے کے 6 ارکان سمیت 150 مسافر ہلاک ہوگئے،طیارے کا ملبہ فرانس کے جنوبی علاقے میں ایک گاوٴں کے قریب سے مل گیا ہے۔

دوسری جانب فرانس کے صدر فرانسسز اولاندو نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے میں سوار مسافروں کا تعلق فرانس، اسپین، جرمنی اور ترکی سے ہے جب کہ فرانسیسی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں تاہم علاقہ برف پوش پہاڑوں کیدرمیان ہے جس کے باعث وہاں گاڑیوں کا جانا ممکن نہیں اس لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیوآپریشن جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :