الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے شیڈول جاری کر دیا ، الیکشن 30 مئی کو ہوں گے ، نتائج کا اعلان 10 جون کو کیا جائے گا

بدھ 25 مارچ 2015 07:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے شیڈول جاری کر دیا ۔ جس کے مطابق صوبے بھر میں الیکشن 30 مئی کو ہوں گے جبکہ نتائج کا اعلان 10 جون کو کیا جائے گا ۔ منگل کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے مجوزہ شیڈول تیار کر لیا ہے مجوزہ شیڈول کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن 30 مئی کو ہوں گے جبکہ نتائج کا اعلان 10 جون کو کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 13 سے 17 اپریل تک حاصل کئے جاسکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 اپریل سے 25 اپریل تک کی جائے گی جبکہ اپیلوں کی سماعت کے لئے 2 دن مقرر کئے گئے ہیں ۔ 26 سے 28 اپریل تک اپیلوں کی سماعت کی جائے گی اپیلوں کو نمٹانے کے لئے 4 مئی کا دن مقرر کیا گیا ہے ۔ جبکہ کاعذات نامزگی واپس لینے کے لئے 5 مئی کا دن مقرر کیا گیا ہے جس کے بعد 6 مئی کو امیدواروں کی فہرست جاری کر دی جائے گی جس کے بعد 30 مئی کو بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں گے جس کا حتمی نتیجہ 10 جون کو سنایا جائے گا ۔