الطاف حسین نے کسی ادارے یا شخصیت کو دھمکی نہیں دی،حیدر عباس رضوی، سیاسی جماعتوں کے دفاتر سے رکاوٹیں نہیں ہٹائی گئیں، عوام دہرے معیار پر افسردہ اور غمزدہ ہیں،برطانوی سفیر کو ثبوت دینے سے متعلق تردیدی بیان دیا جائے،پریس کانفرنس

بدھ 25 مارچ 2015 07:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رہنماء حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے پہلے بیانات کو بھی دیکھا جائے ، انہوں نے کسی ادارے یا شخصیت کو دھمکی نہیں دی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان پر بھی کوئی الزام نہیں لگایا۔ الطاف حسین خود وضاحت کر چکے ہیں کہ انہوں نے کسی کو دھمکی نہیں دی۔

منگل کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے مسلح افواج کی حمایت میں ریلیاں نکالیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ فوج میری اور میں فوج کا ہوں، ضرب عضب کی حمایت میں الطاف حسین کے بیانات بھی برطانوی سفیرتک پہنچائے جائیں۔ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے کسی ادارے کو دھمکی دی اور نہ ہی برطانیہ کو دستاویزات دینے سے متعلق چوہدری نثار پر کوئی الزام لگایا، جو وضاحتی بیان آئے انہیں بھی دیکھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا سیاسی جماعتوں کے دفاتر سے رکاوٹیں نہیں ہٹائی گئیں، عوام دہرے معیار پر افسردہ اور غمزدہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ برطانوی سفیر کو ثبوت دینے سے متعلق تردیدی بیان دیا جائے، ضرب عضب کی حمایت میں بیانات بھی سفیر تک پہنچائیں، الطاف حسین نے کہا فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں، چوہدری نثار نے کہا الطاف حسین دھمکی دے رہے ہیں۔ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے دفاتر سے رکاوٹیں نہیں ہٹائی گئیں، عوام اس دہرے معیار پر افسردہ اور غم زدہ ہیں، رینجرز نے اعلان کیا تھا چھاپہ مارنے کا عمل بلاامتیاز جاری رہے گا۔