وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں20 شدت پسند ہلاک ،جنوبی وزیرستان ..
تازہ ترین : 1

وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں20 شدت پسند ہلاک ،جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکہ ، 2 افراد جاں بحق‘ 3 زخمی،گاڑی مکمل طور پر تباہ

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء)خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں20 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی تیراہ میں کارروائی کے دوران15 شدت مارے گئے جبکہ کولی خیل میں کارروائی میں5غیر ملکی شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔ادھرجنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکہ میں 2 افراد جاں بحق‘ 3 زخمی ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لدھا کے علاقے شکتوئی میں دھماکہ سے قبائل رہنماء نور رحمان مسود اور ان کا بیٹا حکیم الله جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

وقت اشاعت : 25/03/2015 - 07:31:14

اپنی رائے کا اظہار کریں