وسیم اکرم، وقار یونس، اور شعیب اختر جیسے باوٴلرز کی فہرست میں شامل ہونا چاہتا ..
تازہ ترین : 1

وسیم اکرم، وقار یونس، اور شعیب اختر جیسے باوٴلرز کی فہرست میں شامل ہونا چاہتا ہوں:وہاب ریاض، آسٹریلیا کے خلاف میچ میں جس طرح سابق کرکٹرز نے ان کی باوٴلنگ کو سراہا یہ ان کیلئے اعزاز ہے، انٹرویو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء) کوراٹر فائنل میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے والے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ میں وسیم اکرم، وقار یونس، اور شعیب اختر جیسے باوٴلرز کی فہرست میں شامل ہونا چاہتا ہوں ایک انٹرویو کے دوران فاسٹ باوٴلر وہاب ریاض نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ فاسٹ باوٴلنگ میں وسیم اکرم، وقار یونس، اور شعیب اختر جیسے باوٴلرز کی فہرست میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں جس طرح سابق کرکٹرز نے ان کی باوٴلنگ کو سراہا یہ ان کیلئے اعزاز ہے، یہ ٹورنامنٹ حرف آخر نہیں تھا، وہ مستقبل میں اس سے بھی بہتر باوٴلنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان کی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان ہوا تو بعض نام نہاد ماہرین ٹیلی ویڑن پر بیٹھ کر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے رہے تاہم اپنی پرفارمنس سے سب کو جواب دے دیا

وقت اشاعت : 24/03/2015 - 09:51:09

اپنی رائے کا اظہار کریں