قوم کے بیٹے پاکستان کو جمہوری ملک بنانے کی جنگ لڑ رہے ہیں، خواجہ آصف
تازہ ترین : 1

قوم کے بیٹے پاکستان کو جمہوری ملک بنانے کی جنگ لڑ رہے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا یوم پاکستان کے موقع پر کہنا تھا کہ قوم کے بہادر بیٹے پاکستان کو حقیقی جمہوری ملک بنانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف لڑنے والے بیٹوں کو نہیں بھولناچاہیے۔ ملک کو انیس سو چالیس میں ڈالی گئی راہ پر استوار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے غربت کودہشتگردی اور اندھیروں سے نجات حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ قوم کے بہادر بیٹے کراچی سے خیبرتک وطن کی راہ میں قربانیاں دے رہے ہیں۔ ان کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وقت اشاعت : 24/03/2015 - 10:23:46

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں