جاپانی وزیراعظم اگلے ماہ امریکا کا دورہ کریں گے، ایشیا پیسیفک پیکٹ کو حتمی شکل ..
تازہ ترین : 1

جاپانی وزیراعظم اگلے ماہ امریکا کا دورہ کریں گے، ایشیا پیسیفک پیکٹ کو حتمی شکل دی جائے گی

ٹوکیو ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء)جاپانی وزیراعظم شینزو آبے اگلے ماہ امریکا کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر صدر باراک اوباما کے ساتھ اْن کی ملاقات میں خاص طور پر تجارتی و اقتصادی نوعیت کے ایشیا پیسیفک پیکٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ امریکا کے آٹھ روزہ دورے کے دوران کئی اور اہم امور پر بھی شینزو آبے امریکی اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اِس میں ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوعات بھی شامل ہیں۔ وہ اٹھائیس اپریل کو اوباما سے ملاقات کریں گے۔ جاپانی وزیراعظم امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ کانگریس سے خطاب کرنے والے وہ پہلے جاپانی وزیراعظم ہوں گے۔

وقت اشاعت : 24/03/2015 - 10:26:57

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں