عرا ق، بم حملوں میں کم از کم 19 ہلاک ،درجنو ں زخمی
تازہ ترین : 1

عرا ق، بم حملوں میں کم از کم 19 ہلاک ،درجنو ں زخمی

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء)جنگ زدہ ملک عراق کے دارالحکومت بغداد میں پیر کے روز متعدد بم حملوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک جبکہ تین درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ عراقی حکام کے مطابق شیعہ اکثریتی علاقے بغداد صدر کے مصروف حصے حبیبیہ میں نصب بم کے پھٹنے سے کم از کم 9 افراد مارے گئے۔ ایک اور واقعے میں طربیہ کے علاقے میں واقع سبزی منڈی میں نصب بم پھٹنے سے کم از کم 6 افراد مارے گئے ہیں۔ پیر کی علی الصبح انٹیلی جنس برانچ کے دفتر کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں بھی چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ طبی حلقوں کے مطابق زخمیوں میں کئی کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ادھر عراقی فوج تکریت پر قبضہ کرنے کے لیے ایک نئے بڑے حملے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

وقت اشاعت : 24/03/2015 - 10:26:10

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں