دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کافیصلہ قبول ہوگا،عمران خان،منظم دھاندلی ثابت ہوئی توری الیکشن کرناپڑیں گے،2015ء الیکشن کاسال ہوگا،الطاف حسین باہربیٹھ کرلوگ مروارہاہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 24 مارچ 2015 10:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کافیصلہ قبول ہوگا،منظم دھاندلی ثابت ہوئی توری الیکشن کرناپڑیں گے،2015ء الیکشن کاسال ہوگا،الطاف حسین باہربیٹھ کرلوگ مروارہاہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی میں لوگوں کواکٹھاکرنے والی جماعت کی ضرورت ہے ،تحریک انصاف ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی ،سنہری موقع لیکرکراچی والے خودکوآزادکرالیں ،مکاچوک میں جلسہ کرنے میں کوئی خوف نہیں ہے ،پارٹی والے جہاں جائیں گے وہاں جلسہ کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعدکورکمیٹی فیصلہ کریگی ،پارلیمنٹ میں آناہے یانہیں آنا،ہماری ٹیم جوڈیشل کمیشن کے سامنے ثبوت پیش کریگی۔انہوں نے کہاکہ دھاندلی کاپردہ چاک ہوگیاتوآئندہ کیلئے دھاندلی کاراستہ بندہوجائیگا۔ثابت کریں گے کہ الیکشن میں منظم دھاندلی ہوئی ہے ،2015ء الیکشن کاسال ہوگا،جوڈیشل کمیشن کیلئے ہم سڑکوں پرنکلے تھے ،دھاندلی کی تحقیقات پہلی بارجوڈیشل کمیشن کریگا