بھارت کشمیرکی متنازعہ حیثیت تسلیم کرے، سید علی گیلانی

منگل 24 مارچ 2015 10:03

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء) کل جماعتی حریت کانفرنس (گیلانی گروپ ) کے سنئیر رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت ایک بات نہیں کرتا،،بھارت ایک سانس میں بات چیت دوسری سانس میں کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے، بھارت سب سے پہلے کشمیرکی متنازعہ حیثیت کو تسلیم کرے۔ پیر کے روز یوم پاکستان کے موقع پر نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب میں کشمیری رہنما سید علی گیلانی بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ہائی کمیشن آمد پر بھارتی میڈیا سے بات چیت کے دوران سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے، انگریز کے دور میں جلی والا باغ والا واقعہ ہوا، جموں کشمیرمیں ہزاروں ایسے واقعات ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2010میں دیے گئے 5نکاتی مطالبات تسلیم کیے بغیر بات چیت نہیں ہوسکتی، 150سے زائد ڈائیلاگ ہوئے مگر بے نتیجہ رہے، جموں کشمیر کے عوام کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے، بھارت کشمیر سے قابض فوج واپس بلائے، کالے قوانین منسوخ کرے۔ سیدعلی گیلانی نے کہا کہ جہاں بھی حملوں میں لوگ مارے جاتے ہیں مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :