چینی صدر کا اپریل میں دورہ پاکستان کا امکان،دورے کا اعلان مناسب وقت پر کریں گے‘ ترجمان دفتر خارجہ

منگل 24 مارچ 2015 10:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء) چینی صدر جن پنگ کا آئندہ ماہ اپریل پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر اپنے دورے کے دوران مستقبل میں پاک چین دوستی کے لائحہ عمل کے حوالے سے پارلیمنٹ میں خطاب بھی کرینگے۔

(جاری ہے)

چینی صدر کے دورہ پاکستان کی حتمی تاریخ کا فیصلہ اگرچہ نہیں ہوا تاہم ان کا دورہ آئندہ ماہ اپریل کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق مناسب وقت پر اعلان کر لیا جائے گا ادھر پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈانگ کا کہنا ہے کہ چینی صدر نے اپنا دورہ پاکستان 10 مارچ کو کرنا تھا تاہم کچھ مصروفیات کے باعث انہیں اپنا دورہ ملتوی کرنا پڑا جبکہ ستمبر 2014ء میں دورہ پاکستان سیکیورٹی تحفظات کے باعث منسوخ کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :