بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی یوم پاکستان کے موقع پر پا کستا نی ہم منصب کو مبا رکبا د،دوطرفہ مذاکرات سے ہی دونوں ممالک کے درمیان تمام تنازعات کا حل ہو سکتا ہے، نریندر مودی

منگل 24 مارچ 2015 10:01

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کو مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز یوم پاکستان کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مبارکبادی پیغام میں نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پختہ یقین ہے کہ دوطرفہ مذاکرات سے ہی دونوں ممالک کے درمیان تمام تنازعات کا حل ہو سکتا ہے ۔ دہشت گردی سے پاک ماحول میں مذاکرات ہوں تو مذاکرات کے مثبت نتائج نکل سکتے ہیں ۔ بھارتی وزیر اعظم نے کہا ہیکہ دونوں ممالک دہشت گردی کے ماحول سے پاک مذاکرات کی راہموار کریں تو تمام تصفیہ طلب معاملات گفتگو شنید سے حل ہو سکتے ہیں ۔