آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر ٹو ٹ گئی،گورنر خیبرپختونخوا،ضرب عضب کے خوف ..
تازہ ترین : 1
آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر ٹو ٹ گئی،گورنر خیبرپختونخوا،ضرب ..

آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر ٹو ٹ گئی،گورنر خیبرپختونخوا،ضرب عضب کے خوف سے طالبان گروہوں کی متحد ہونے کی اطلاعات ہیں،سردار مہتاب احمد خان

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء) گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹی ہے ۔ ضرب عضب کے خوف سے طالبان گروہوں کی متحد ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ وادی تیراہ میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔ شام تک تصدیق ہو جائے گی کہ فضل اللہ مارا گیا ہے یا نہیں ۔ پیر کے روز منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ طالبان ضرب عضب کے بعد متحد ہو رہے ہیں اور اطلاعات ہیں کے وادی تیراہ میں طالبان اکٹھے ہونے لگے ہیں ۔ افغان سرحد میں طالبان کو نقل حرکت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ سرحدی حدود میں طالبان کی نقل حرکت کی روک تھام کے لئے افغان حکومت کا کردار مثبت ہے ۔

وقت اشاعت : 24/03/2015 - 10:01:48

اپنی رائے کا اظہار کریں