خیبر ایجنسی،سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 26دہشت گردہلاک،پاک فوج نے خیبر ایجنسی میں کارروائی میں اہم کامیابیاں حاصل کیں ، میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ ،دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کرکے فرار کے راستے بند کئے جارہے ہیں ،دورہ مستول کا کنٹرول حاصل کرلیا ، دہشتگردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا ، آئی ایس پی آر

منگل 24 مارچ 2015 10:01

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء)خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 26دہشت گرد لاک ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ تازہ کارروائی میں 11دہشت گردہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکراسلام سے ہے۔

(جاری ہے)

ادھر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے ، دہشتگردوں کے فرار کے راستے بند کئے جارہے ہیں ، پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے نقل و حرکت کے راستے درہ مستول کا فورسز نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے گزشتہ روز خیبر ایجنسی میں کارروائی میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں سکیورٹی فورسز نے درہ مستول کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے دہشتگرد مستول کے راستے پاک افغانستان کے درمیان نقل و حرکت کرتے تھے دہشتگردی کے فرار کے تمام راستے بند کئے جارہے ہیں دہشتگردوں کو خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان کے وسطی علاقے سوکھ سے بے دخل کردیا گیا ہے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے

متعلقہ عنوان :