پاکستان دل ہے تو بلوچستان دھڑکن ، لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ ،صوبے میں ناراض لوگ کس آزادی کے لیے لڑرہے ہیں؟ملک تو پہلے سے آزاد ہے،یہ ملک ان کے لئے ہے،وہ اپنی ہی چیز کے لیے مت لڑیں،کماندرسدرن کمانڈ کا سپورٹس فیسٹیول کی تقریب سے خطاب

پیر 23 مارچ 2015 09:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مارچ۔2015ء) کمانڈر سدرن کمانڈنٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام پاکستان کے دل کی دھڑکن اور پہچان ہیں،صوبے میں ناراض لوگ کس آزادی کے لیے لڑرہے ہیں؟ملک تو پہلے سے آزاد ہے،یہ ملک ان کے لئے ہے،وہ اپنی ہی چیز کے لیے مت لڑیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب کا انعقاد ایو اسٹیڈیم کے فٹبال گراؤنڈ میں کیاگیا۔

(جاری ہے)

کمانڈر سدرن کمانڈ نے سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر حکومت بلوچستان، وزیرکھیل ، جنرل آفتاب، جنرل اظہر،جنرل شیرافگن اور تمام متعلقہ افراد کو مبارکبادپیش کی ان کا کہنا تھا کہ سب نے محنت کے ساتھ مل کر اس تقریب کو یقینی بنایا اور اسے چار چاند لگائے،ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کے دم سے پاکستان ہے،صوبے میں لوگوں نے سکھ کا سانس لینا شروع کردیاہے، تاہم ہم نے اس ماحول کو مزید بہتر کرناہے،اس موقع پر انہوں نے ہتھیارچھوڑ کرامن کا راستہ اختیارکرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ ا ن جوانوں کو سلام کرتے ہیں کہ وہ اب دنیا کی لالچ چھوڑ کر اپنی آخرت سنواریں گے کہ جن کو آپ ماررہے ہیں وہ بھی آپ کے اپنے ہیں، اپنے آپ کو بہتر انسان بنائیں، انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ہمیں ملک میں رنگ ونسل،فرقہ واریت اور دہشت گردی کو ختم کرنا ہے،اور بلوچستان میں امن کی فضاکواتحادکیساتھ قائم کرناہے۔

متعلقہ عنوان :