یوم پاکستان پریڈ،آج موبائل فون سروس بند رہے گی

پیر 23 مارچ 2015 09:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مارچ۔2015ء)سیکورٹی انتظامات کے تحت یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر آج(پیرکو )راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس مکمل طور پر بند رہے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے مطابق23مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والی یوم پاکستان پریڈ کی سیکورٹی کے پیش نظر جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیر کے روز راولپنڈی اسلام آباد میں موبائل فون سروس صبح6بجے سے دوپہر2بجے تک مکمل بند رہے گی ۔