نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشنزمیں118 غیرملکی گرفتار اور12دہشت گرد مارے گئے،ڈی آئی جی ویسٹ کراچی پولیس

پیر 23 مارچ 2015 09:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مارچ۔2015ء)کراچی پولیس کے ڈی آئی جی ویسٹ طاہر نوید نے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کئے جانے والے آپریشنزمیں118 غیرملکی گرفتار اور12دہشت گرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ طاہرنوید کاکہناتھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں پولیس کو کافی کامیابیاں ملیں۔ اورنگی اور بلدیہ ٹاوٴن میں آپریشن کے دوران118 غیرملکیوں کو گرفتار کیا۔ دو ماہ کے دوران157 کلو بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا تھا کہ ویسٹ زون میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 12 دہشت گردوں کو مارا گیا۔ مقابلوں کے دوران پولیس کے 3جوان بھی زخمی ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :