صولت مرزا مجرم ہے اس پر سیاست نہ کی جائے،افتخار چوہدری،بلدیاتی الیکشن میں غیر ..
تازہ ترین : 1

صولت مرزا مجرم ہے اس پر سیاست نہ کی جائے،افتخار چوہدری،بلدیاتی الیکشن میں غیر معمولی تاخیر کی گئی ہے،مزید تاخیر سے آئین شکنی ہوگی،نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مارچ۔2015ء)سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ صولت مرزا مجرم ہے اس پر سیاست نہ کی جائے،بلدیاتی الیکشن میں غیر معمولی تاخیر کی گئی ہے،مزید تاخیر سے آئین شکنی ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کے روز سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن جمہوریت کی روح میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر سے آئین شکنی ہوگی۔افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کے کیس کو قانون کے مطابق چلایا جانا چاہئے وہ مجرم ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے

وقت اشاعت : 23/03/2015 - 08:54:06

اپنی رائے کا اظہار کریں