ناقص فیلڈنگ نے جیتنے کا اچھا موقع گنوا دیا: شاہد آفریدی، آسٹریلوی بلے بازوں کو ڈرا کر رکھنا پلان کا حصہ تھا ، وہاب ریاض ، ڈراپ کیچ نے میچ اور ورلڈ کپ ہاتھ سے گرا دیا جس کا افسوس رہے گا اور نئے کپتان کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، میڈیا سے گفتگو

اتوار 22 مارچ 2015 09:06

سڈنی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مارچ۔2015ء)پاکستان کے لیے ورلڈ کپ ختم ہو گیا اور پاکستانی کرکٹرز کا کپتان تلاش کرنے کا سفر شروع ہو گیا۔ ون ڈے کرکٹ کو الوداع کہنے والے شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ ناقص فیلڈنگ نے جیتنے کا اچھا موقع گنوا دیا جبکہ وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی بلے بازوں کو ڈرا کر رکھنا پلان کا حصہ تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ڈراپ کیچ نے میچ اور ورلڈ کپ ہاتھ سے گرا دیا جس کا افسوس رہے گا اور نئے کپتان کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

کوارٹر فائنل میں کینگروز کے ہوش اڑا دینے والے وہاب ریاض کہتے ہیں کہ انہوں نے میچ آسٹریلوی بلے باز پر "بس" جوا بی حملہ کیا اور یہ کہ باوٴنسر مارنا پلان میں حصہ تھا۔ پاکستان نے ورلڈکپ سے اب واپسی کا راستہ لے لیا ہے بہرحال بڑے ایونٹ کی بڑی غلطی اور بڑی کارکردگی ہمیشہ کے لیے یاد بن چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :