صحبت پور،ایس ایچ او کی نفری کے ہمراہ علاقے کی نا کہ بندی، 24سال سے مفرور مبینہ ملزم گرفتار

اتوار 22 مارچ 2015 09:31

صحبت پور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مارچ۔2015ء) ڈی پی او جعفر آباداشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ صحبت پور کے ایس ایچ او طالب حسین لاشاری نے نفری کے ہمراہ علاقے کی نا کہ بندی کے دورین 24سال سے مفرور مبینہ ملزم نورالدین بگٹی جوکہ قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا گرفتار کرلیا اس کے علاوہ پولیس نے دو گیلن شراب کے ساتھ دوملزمان اکبر سومرہ اور ٹوڈی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کردیا، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی