تحریک انصاف کا جلسہ، پرویز خٹک کی سگریٹ نوشی

اتوار 22 مارچ 2015 09:25

بنوں( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مارچ۔2015ء )بنوں میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک سگریٹ نوشی کرتے رہے۔ خیبر پختو نخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک گھر میں تو شاید پہلے بھی سگریٹ پیتے ہوں گے، لیکن آج کل جانے کیا ہوا ہے کہ وہ سرعام سگریٹ نوشی کرتے پائے جانے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے بنوں کے علاقے بکاخیل میں جلسہ کیا جس میں دیگر رہنماوٴں کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بھی موجود تھے۔

جلسے سے عمران خان کے خطاب کے دوران بھی پرویز خٹک اپنی کرسی پر بیٹھے سگریٹ کے کش لیتے اور دل کا بوجھ دھوئیں میں اڑاتے رہے۔ عمران خان بنوں آڈیٹوریم میں کارکنوں سے خطاب کرنے پہنچے تو وہاں بھی وزیراعلیٰ سگریٹ سے غم غلط کرتے رہے۔ شاید وزیراعلیٰ کو یہ یاد نہیں رہا کہ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنا قانوناً جرم ہے۔